عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی/ماضی ہو یا حال سیاسی دعوؤں میں دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کی کوئی کسر باقی نہیں رہتی ہے ۔پلوں کی تعمیر، سڑکوں کا جال ،پانی ،بجلی و دیگر سہولیات کی فراہمی کے بلند بانگ دعوؤں کی گونج تھمنے کا نام نہیں لیتی ہے لیکن زمینی سطح پر سیاسی دعوؤں کی پول کھولنے کیلئے پرانا جندر کا یہ نالا ہے جہاں پل کی عدم دستیابی کےباعث مقامی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانا جندر میں پل کی عدم دستیابی کے باعث بلاک تھورو دھرماڑی کے عوام کو روزانہ مشکلات اور خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اُن کا کہنا تھا طلباء، بزرگ اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ مقامی لوگوں نے سیاسی نمائندوں کے تئیں شدید برہمی اور ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیںصرف ووٹ بینک کے طور استعمال کیا لیکن علاقہ میں تعمیر و ترقی کا کوئی کام نہیں کیا۔عوام نے انتظامیہ سے فوری توجہ دینے اور پل تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان ہو سکے۔
تھرو درماڑی کا ’پرانا جندر ‘نالا یا موت کا کنواں؟
