جاوید اقبال
سرینگر/بالاکوٹ سے مینڈھر جا رہی ایک ٹاٹا سومو کوٹاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سات خواتین سمیت 9افرادزخمی ہو گئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سرحدی تحصیل بالاکوٹ سے مینڈھر آ رہی ایک ٹاٹا سومو کوٹاں کے مقام پر سڑک پر الٹ گئی جس میں 9لوگ زخمی ہو گئے ۔مقامی لوگوں نے فوری طور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زیرِ علاج ہیں ۔
زخمیوں میں تین طالب علم بھی شامل ہیں ،بی ایم او مینڈھر کے مطابق زیر علاج تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔
بالاکوٹ سے مینڈھر جارہی ٹاٹا سومو حادثے کا شکار، 9افراد زخمی، ہسپتال منتقل
