عظمیٰ ویب ڈیسک
ابوجہ/ نائیجیریا کی شمالی وسطی نائجر ریاست میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 60 افراد کی موت ہوگئی جبکہ درجنوں افراد کو بچا لیا گیا۔ بدھ کے روز مقامی افسران نے یہ اطلاع دی۔
بورگو مقامی سرکاری علاقے کے چیئرمین عبدالہی بابا آرا نے کہا کہ کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے اور ان میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، ہنگامی کارکن اور مقامی غوطہ خور متاثرین کو تلاش کر رہے تھے۔
حادثہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بورگو مقامی سرکاری کے علاقے میں گوساوا کمیونٹی کے قریب ایک اوور لوڈ کشتی درخت کے تنے سے ٹکراکر الٹ گئی۔
شگومی کے ضلعی سربراہ سعدو انووا محمد نے بتایا کہ کشتی پر 100 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
نائیجیریا میں کشتیوں کے حادثات، اکثر اوور لوڈنگ، خراب موسم اور آپریشنل غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
نائیجیریا :کشتی حادثے میں 60 افراد کی موت
