ڈانگری معاملہ؛این آئی اے نے لوگوں کے بیانات قلمبند کئے

جموں//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے راجوری کے ڈانگری گاؤں میں دو عسکری حملوں کے سلسلے میں متعدد لوگوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور حراست میں لیے گئے کئی لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی ہے۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، وہیں اس کے دوسرے اسی گھر میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں مزید دو بچے بھی مارے گئے تھے۔ متاثرین کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم گزشتہ دو ہفتوں سے راجوری میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں اب تک تقریباً دو درجن لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
ایجنسی کے اعلیٰ افسران نے چند روز قبل ڈانگری گاؤں کا دورہ کیا تھا اور تحقیقات کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔