کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ سرینگر سمیت جنوبی کشمیرکے متعدد اضلاع میں تلاشی لی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تلاشیاں سرینگر،اننت ناگ، شوپیاں، کولگام اور پلوامہ اضلاع کے کئی مقامات پر لی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ایجنسی کس کیس کے سلسلے میں یہ تلاشیاں لے رہی ہے۔ اس دوران تاحال کسی کی گرفتاری یا ضبطی کے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔