سرینگر// نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) غیر مقامی افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے میں آج کشمیر کے چھ مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی سندیپ چوہدری کی نگرانی میں این آئی اے کی ٹیمیں وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا، “یہ کارروائیاں سرینگر، بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں کی جا رہی ہیں”۔
این آئی اے کی یہ کارروائی غیر مقامی افراد کی حالیہ ہلاکتوں سے متعلق تحقیقات کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران اہم شواہد اکٹھے کیے جانے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کی ہلاکتوں کے واقعات نے عوام اور حکام کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
این آئی اے ان واقعات کے پس پردہ عناصر کی نشاندہی اور کارروائی کے لیے سرگرم ہے۔
غیر مقامی افراد کی ہلاکتوں کا معاملہ: این آئی اے کی کشمیر میں چھاپے
