ملی ٹینسی کیس: مینڈھر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

File Photo

ویب ڈیسک

مینڈھر// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں ہفتہ کو مینڈھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) مینڈھر، پونچھ میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ مینڈھر کے گورسائی اور سلواہ میں مارے جس رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کاروائیاں راجوری اور پونچھ میں حالیہ عسکری حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران تا حال کسی گرفتاری یا ضبطی سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔