عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ملی ٹنسی کی تحقیقات کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ایجنسی نے مقامی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے تعاون سے صبح کے اوقات میں مربوط چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تین اضلاع میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہےـ