عظمیٰ ہیلپ ڈیسک
سرینگر//جموں سری نگر قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سنتھن روڈ جمعرات کو خراب موسم اور بحالی کے کاموں کی وجہ سے بند رہے جبکہ سری نگر۔سونہ مرگ۔گمری (SSG) روڈ ایڈوائزری کے مطابق ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ راستوں پر رابطہ بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انکاکہناتھا’’جموں سری نگر قومی شاہراہ ،مغل روڈ اور سنتھن روڈ ابھی تک بند ہیں۔ بحالی کا کام جاری ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک ان سڑکوں پر سفر نہ کریں‘‘۔
محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان راستوں پر سفر کرنے سے گریز کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ لداخ روڈ پر ٹریفک پہلے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں دواں ہے۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے جموں کشمیر ٹریفک پولیس کی آفیشل ٹویٹر، فیس بک اور ٹریفک کنٹرول یونٹ ہیلپ لائنز کے ذریعے تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کریں۔
جموں سرینگرقومی شاہراہ ،مغل روڈ بند، سرینگر لداخ روڈ ٹریفک کیلئے کلیئر
