جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانہال// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ خونی نالہ رام بن میں بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور دونوں طرف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسافروں، ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین نظم و ضبط پر عمل کریں، اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام کا خطرہ ہے”۔
بتا دیں کہ جمعہ کی سہ پہر خونی نالہ رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی تھی۔