محمد تسکین
رام بن//خراب موسمی صورتحال کے درمیان پسیاں اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے۔
رام بن بانہال سیکٹر میں جاری باشوں کے درمیان ہفتہ کی صبح پسیاں گر آنے، پنتھیال ٹنل کے قریب سڑک کا بڑا حصہ ڈھ جانے کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد شاہراہ مسلسل بند ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھیال پسی میں پتھر گرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، جس سے بحالی کا کام متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری اور پتھر گرنے کا سلسلہ رکنے کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
حکام نے لوگوں کو شاہراہ کی بحالی تک سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ادھر شاہراہ بند ہونے سے امرناتھ یاترا بھی مسلسل بند ہے چندر کوٹ میں قریب چھ ہزار یاتری درماندہ ہیں۔