رام بن//ضلع رام بن کے چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان پتھراواور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ چندرکوٹ اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پر پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پسی ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔