عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// سڑک کی بحالی اور کئی مقامات پر مرمتی کام کاج کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کل صبح سے بدھ کی صبح تک ٹریفک آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند رہے گی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، ڈپٹی کمشنر رام بن نے کہا کہ منگل کی صبح 8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گی۔
انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ اس دوران قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایک حکم نامہ میں کہا،”حفاظتی پروٹوکول کے مطابق، جموں-سرینگر قومی شاہراہ-44 پر کل 06 فروری 2024 (بروز منگل) کو صبح 8سے 07 فرور 2024 (بدھ) کی صبح 8 تک کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقام پر سڑک کو چوڑا کرنے کے کاموں کیلئے 24 گھنٹے تک بند رہے گی۔ اس مدت کے دوران شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔ اپنے سفر کی منصوبہ بندی سمجھداری سے کریں اور حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیں”۔