عاصف بٹ /کشتواڑ کے سنگرام بھاٹہ علاقے میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب ایک دردناک واقعہ پیش آیا جسنے انسانات کو شرمسارکردیا شوہر نے اپنی ہی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار ہتھیارسے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی عمل میں لائی۔
عامر مشتاق ولد مشتاق احمد نے اپنی 22 سالہ بیوی یاسمینہ بیگم کو موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اگرچہ فوری طور قتل کرنے کی وجوہات کا عمل نہ ہوسکا حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پندرہ روز قبل ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ افسوسناک انجام کو پہنچا۔