سری نگر کے مضافات میں نومولود بچے کی لاش برآمد

File Photo

سری نگر// سری نگر کے مضافات میں نوگام کے کنیہاما علاقے میں منگل کی دوپہر ایک نوزائیدہ بچہ مردہ پایا گیا۔
تفصیلات مقامی لوگوں کو آج سہ پہر ریلوے ٹریک، گنڈبل کنیہاما کے قریب ایک لاوارث نوزائیدہ بچے کی لاش ملی، جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بچے کی لاش کو برآمد کیا اور طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سی ایچ سی چترگام منتقل کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ بچے کو پیدائش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔