عظمیٰ ویب ڈیسک
بھیسولہ /وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر پاکستان کے لیے انتباہی الفاظ میں دہرایا کہ یہ نیا ہندوستان ہے، جو کسی کے جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور گھر میں گھس کر مارتا ہے۔ مودی مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے بھینسولہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران جیش محمد کے کمانڈر مسعود الیاس کشمیری کے حالیہ اعتراف کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بھارت ماتا کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان کے دہشت گردوں نے ہماری ماؤں اور بہنوں کا سندور اجاڑا تھا، ہم نے آپریشن سندور کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ ہمارے بہادر سپوتوں نے پلک جھپکتے ہی پاکستان کو گھٹنوں پر لادیا۔
کسی کا نام لیے بغیر، مودی نے کہا، ’’کل ہی ملک اور دنیا نے دیکھا ہے کہ پھر ایک پاکستانی دہشت گرد نے رو رو کراپنا حال سنایا ہے۔ یہ نیا ہندوستان ہے۔ یہ کسی کی ایٹمی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔ یہ نیا ہندوستان ہے، یہ گھرمیں گھس کر مارتا ہے۔‘‘