عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام سے نئی دہلی روزانہ بنیادوں پر سیبوں سے لدی پارسل ٹرین شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڈگام سے نئی دہلی روزانہ پارسل ٹرین سیب کے کاشتکاروں کو بڑی راحت دے گی۔
واضح رہے کہ ریلوے حکام نے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی دو وقف شدہ پارسل وین، ایک دہلی کے لئے اور دوسری جموں کے لئے ،روانہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی یہ وقف شدہ وینوں کی لوڈنگ جمعرات سے ہو رہی ہے اور یہ ہفتے کو مقررہ منزلوں کی طرف روانہ ہوں گی۔وزیر ریلویز اشونی ویشنو نے بتایا کہ اس سہولیت سے کشمیر کے سیب سے وابستہ لوگ با اختیار بن جائیں گے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاجموں – سری نگر لائن آپریشنل ہونے سے وادی کشمیر کا رابطہ بہتر ہے۔ ریلوے 13 ستمبر 2025 سے وادی کشمیر کے بڈگام سے دہلی کے آدرش نگر اسٹیشن تک روزانہ ٹائم ٹیبل والی پارسل ٹرین متعارف کروا رہا ہے۔منوج سنہا نے سیب صنعت سے وابستہ لوگوں کے لئے کی جانی والی اس انتہائی اہمیت کی حامل پہل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا بڈگام سے نئی دہلی روزانہ پارسل ٹرین سیب کے کاشتکاروں کو بڑی راحت دے گی۔انہوں نے کہامیں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور عزت مآب مرکزی وزیر برائے ریلوے جناب اشونی وشنو جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بڈگام سے نئی دہلی روزانہ پارسل ٹرین سیب کے کاشتکاروں کے لئے بڑی راحت: منوج سنہا
