عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ نیشنل ٹیسٹنگ اتھارٹی نے آج نیشنل ایلیجبیلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) برائے انڈرگریجویٹ میڈیکل، ڈینٹل اور دیگر کورسز کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں کل 49,326 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 24,015 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امیدوار اپنے اسکور آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
وہ امیدوار جنہوں نے کٹ آف سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، مختلف پروفیشنل کالجوں کے کاؤنسلنگ مرحلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے مجموعی طور پر 48.6 فیصد امیدواروں نے امتحان کامیاب کیا، جو کہ 2024 کے مقابلے میں معمولی کمی ہے، جب تقریباً 52 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
جموں و کشمیر میں آفتاب اقبال نے نیٹ یو جی 2025 میں ٹاپ کیا ہے۔ انہیں آل انڈیا رینک 423 حاصل ہوئی ہے اور ان کا پرسنٹائل 99.9808085 ہے۔
ملک بھر میں اس سال 22,09,318 امیدواروں نے نیٹ یو جی امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 12,36,531 امیدوار کامیاب ہوئے۔