عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی //NEET-UGمیں ہوئی مبینہ دھاندلی کے بعد قومی ٹیسٹنگ ایجنسی(NTA) کے ڈائریکٹر کو ہٹانے کے بعد مرکزی وزارت صحت نے اتوار سے شروع ہونے والے NEET-PG داخلہ امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس امتحان کی تازہ تاریخ الگ سے مطلع کی جائیگی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مسابقتی امتحانات کی سالمیت سے متعلق الزامات کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت صحت نے میڈیکل طلباء کے لیے قومی امتحانی بورڈ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے NEET-PG داخلہ امتحان کے عمل کی مضبوطی کا مکمل جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔