ویب ڈیسک
جموں// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نگروٹہ میں جمبو چڑیا گھرکا دور ہ کیا اور اُنہوںنے وہاںسیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور گزشتہ برس عوام کے لئے کھولے گئے زولوجیکل پارک کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا۔
اُنہوںنے اَپنے مشاہدات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دستیاب پُرکشش مقامات کے پیش نظر اس سہولیت تک رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکولی بچوں اور قدرتی نظاروںسے محبت کرنے والوں کو بھی جانوروں، ان کے رویے اور ان سے متعلق نمایاں خصوصیات کے بارے میں معلومات اور آگاہی دی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹرارون کمار مہتا نے یہ بھی کہا کہ شہر میں آنے والے سیاحوں کو اس کی خصوصیات اور مقام کے بارے میں آگاہ کر کے چڑیا گھر میں آنے والوں کی تعداد میں بھی اِضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے سامنے دیکھنے والوں کو راغب کرنے کے لئے کوئی اِشتہار نہیں ہے۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ سیاحوں کو اس کشش سے آگاہ کرنے کے لئے ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور راستے میں بڑے مستقل ہورڈنگز لگائے جائیں تاکہ سیاحوں کی توجہ مبذول کی جاسکے۔ اُنہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے لاکھوں یاتریوں کو یہاں ریفریشمنٹ کے لئے رُکنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ چڑیا گھر شرائین کے راستے پر آتا ہے۔
ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے کیمپس میں بند کیفے ٹیریا اور نیچر انٹرپریٹیشن سینٹر کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے ان دونوں سہولیات کو فوری طور پر فعال بنانے پر زور دیا تاکہ چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو یہ سب جامع اور معلوماتی معلوم ہوں۔ اُنہوں نے انہیں یہ بھی کہا کہ کیفے ٹیریا میں جموں کے روایتی ضیافتوں کو دستیاب کرائیں جس میں جوار سے بنے کھانے بھی شامل ہیں کیونکہ یہ صحت مند ہیں اور پوری ملک میں ان کی مانگ ہے۔
چیف سیکرٹری نے مختلف جانوروں کے باڑوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام جانوروں کو اچھی حالت میں رکھنے پر عملے کی ستائش کی۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان تمام جانوروں کی دیکھ دیکھ کریں تاکہ انہیں صحت مند اورخیال رکھا جاسکے۔اُنہوں نے دیگر اَقدامات کے بارے میں مشورہ دیا کہ شیر کو 15 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک آسا نی سے لایا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ایسے جانور زیادہ تر لوگوں کو پسند ہیں اور یہ بچوں سمیت زیادہ تر سیاحوں کو اَپنی طرف متوجہ کریں گے ۔ اُنہوں نے انہیں زولوجیکل پارک میں اِضافی کشش کے طور پر ہپو پوٹامس لانے کے بارے میں سوچنے پر زوردیا۔
چیف سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ گرمائی موسم میں جموں کو دیکھتے ہوئے حکام کو چڑیا گھر کو صبح اور شام کے اَوقات میں بھی عوام کے لئے کھلا رکھنے پر غور کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ گرمی کے دنوں میں صبح 7بجے سے 10 بجے اور شام 5بجے 9بجے تک چڑیا گھر کھولنے کے حوالے سے سوچیں تاکہ لوگوں کو اس موسم میں سیر کے لئے کوئی ٹھنڈی جگہ مل سکے۔
اس نے وہاں زمین کے کچھ حصوں کا بھی نوٹس لیا ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ اس کا بغور مطالعہ کرنے کے لئے متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور اِس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کچھ کم لاگت کے تدارک کے اقدامات تجویز کئے جائیں۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری کے ہمراہ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ( پی سی سی ایف) ، صوبائی کمشنر جموں ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ، چیف وائلڈ لائف وارڈن ، چڑیا گھر کے منیجرکے علاوہ محکمہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔