عظمیٰ ویب ڈیسک
بیروت// اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں کم از کم 492 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے پیر کے روز حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
عرب ممالک نے اسرائیل کی ان بڑھتی ہوئی جارحانہ کاررموائیوں کی مذمت کی ہے، جو حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی جانب سے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کے بعد سے شروع ہوئی تھیں۔
اسرائیل نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں تقریباً 1,600 مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں “آپریشن ناردرن ایروز” کے تحت بیروت میں ایک بڑی کاروائی شامل تھی۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، حملوں میں 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 افراد ہلاک اور 1,645 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔