عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے انتخاب کے لیے منگل کے روز ووٹنگ شام پانچ بجے مکمل ہو گئی، جس میں تقریباً 96 فیصد اراکین نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ووٹوں کی گنتی آج ہی شام چھ بجے سے شروع ہو گئی ہے اور دیر گئے شام تک نتیجے آنے کی امید ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شام پانچ بجے تک تقریباً 96 فیصد ووٹنگ ہو چکی تھی۔ بیجو جنتا دل کے سات، بھارت راشٹر سمیتی کے چار اور شرومنی اکالی دل کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ان جماعتوں نے پہلے ہی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح دس بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں سب سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ووٹ ڈالا۔ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کے ساتھ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، قانون کے وزیر ارجن رام میگھوال، وزیر اعظم کے دفتر میں مملکت وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور شہری ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو موجود تھے۔اس انتخاب میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے 781 اراکین کو ووٹ ڈالنے کا حق تھا۔
نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب میں تقریباً 96 فیصد ووٹنگ
