عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کے لیے جمعہ کو پارلیمنٹ کمپلیکس پہنچے، جس سے ان کیلئے تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کا راستہ ہموار ہوا۔
این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ، اتحاد کے سینئر قائدین بشمول وزرائے اعلیٰ، اس میٹنگ کا حصہ ہوں گے جہاں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا مودی کی قیادت کی حمایت میں ایک قرار داد پیش کرنے کی توقع رکھتے ہیں، اتحادیوں اور ارکان پارلیمنٹ اس کی توثیق کریں گے۔
مودی کے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد، اتحاد کے سینئر ممبران جیسے ٹی ڈی پی کے این چندرابابو نائیڈو، جے ڈی (یو) کے نتیش کمار اور شیو سینا کے ایکناتھ شندے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہوں گے۔