عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے زڈی بل، تنویر صادق نے آج جنوبی کشمیر کے کولگام میں خواتین کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تنویر صادق نے کہا ہم سب اس اقدام کی ایوان میں مذمت کرتے ہیں۔ خواتین یا کسی بھی شہری کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور مذکورہ پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر این سی رہنما نے اعتراف کیا کہ ایک ہی بجٹ سیشن میں تمام مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا،بہت سے مسائل ہیں،انہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن اس میں وقت لگے گا۔
تنویر صادق نے کولگام میں خواتین پر پولیس کارروائی کی مذمت کی، تحقیقات کا مطالبہ
