عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وقف ترمیمی بل پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ وقف بل پارلیمنٹ میں پاس ہو چکا ہے اور اب یہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے اسمبلی میں اس پر بحث کرنا غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے تینوں اراکین پارلیمنٹ اس معاملے پر خاموش رہے، اور اب پارٹی، اسپیکر سمیت، اسمبلی میں اس پر بحث کا مطالبہ کر کے مذہبی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی کی جانب سے یہ معاملہ صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
نیشنل کانفرنس وقف بل پر مذہبی جذبات کو بھڑکا رہی ہے: سنیل شرما
