عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کانگریس کی جانب سے نگروٹہ نشست سے انتخاب لڑنے سے انکار کے بعد نیشنل کانفرنس نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) رکن شمیِم بیگم کو اس حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں رتن لعل گپتا نے کہا کہ پارٹی نے شمیِم بیگم کو نگروٹہ حلقے کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ کانگریس نے اس نشست سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’پارٹی ہائی کمان نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے اور وہ اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرائیں گی۔‘‘
شمیِم بیگم ایک مسلم گوجر خاتون ہیں جنہوں نے 2020 کے ڈی ڈی سی انتخابات میں نگروٹہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
جموں و کشمیر میں حکمران اتحادی جماعتوں کے درمیان بڑھتی خلیج کے درمیان، کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے نگروٹہ نشست این سی کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دی جا سکے۔
نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے انکار کے بعد نگروٹہ سے شمیِم بیگم کو امیدوار نامزد کیا
