عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جمعرات کے روز جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے سلمان علی ساگر کو پارٹی کا نائب صوبائی صدر کشمیر مقرر کر دیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سلمان، جو اس سے قبل یوتھ ونگ کے صوبائی صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، کو پارٹی کے وژن سے ان کی وابستگی اور محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم قیادت کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
پارٹی نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ میں سلمان علی ساگر کی متحرک قیادت نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے رابطے اور شمولیت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ نائب صوبائی صدر کے طور پر ان کا نیا کردار پارٹی کے اتحاد، ترقی، اور خوشحالی کے مشن کو مزید تقویت دے گا۔
پارٹی قیادت نے سلمان علی ساگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
نیشنل کانفرنس نے سلمان علی ساگر کو نائب صوبائی صدر کشمیر مقرر کیا
