عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سدانند ڈیٹ نے جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا، این آئی اے نے اتوار کے روز یہ کیس باقاعدہ طور پر جموں و کشمیر پولیس سے سنبھال لیا تھا اور اس کے بعد اس افسوسناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جس میں 26 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پہلگام میں حملہ کرنے والے افراد مکمل طور پر خود کفیل ہیں، اور وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء رکھتے ہیں، جس سے وہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں طویل عرصے تک بغیر کسی بیرونی مدد کے سرگرم رہ سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ این آئی اے کی تفتیشی ٹیموں نے اس جان لیوا حملے میں زندہ بچ جانے والے سیاحوں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کا پہلگام دورہ
