عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس سرکار عارضی ملازموں کی نوکریوں کو مستقل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران ان کے ساتھ صرف وعدے کئے گئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اسمبلی میں ڈیلی ویجروں کے معاملے پر ہوئی بحث پر تقریر کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاڈیلی ویجروں کے ساتھ ہمدردی کرنے کی ضرورت ہے ان میں سے کئی سبکدوش ہوئے ہیں اور کئی ملازموں کی موت واقع ہوئی ہے اور آج ان کے بچے سڑکوں پر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھاجہاں تک ان ملازموں کا تعلق ہے تو نیشنل کانفرنس نے ان ملازموں کو لگایا ہے اور نیشنل کانفرنس ہی ان کی نوکریوں کو پکا کرے گی۔
چودھری نے کہاگذشتہ دس برسوں کے دوران چار بجٹ پیش کئے گئے لیکن ان کے ساتھ صرف وعدے کئے گئے۔انہوں نے کہاجموں وکشمیر میں جو کام گذشتہ دس برسوں کے دوران نہیں ہوئے ہم ان کو پانچ برسوں میں کرکے دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھاہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے سامنے جوابدہ ہیں جنہوں نے ہمیں چنا ہے۔
نیشنل کانفرنس سرکارعارضی ملازموں کی نوکریوں کو مستقل کرے گی:سریندر چودھری
