عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے 9 مہینوں کی حکومت میں لوگوں کے ساتھ کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس جماعت کو قرار دادیں پاس کرنے کے لئے نہیں بلکہ نتائج دکھانے کے لئے ووٹ دئے تھے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہانیشنل کانفرنس کی حکومت کو نو مہینے ہوگئے لیکن اب تک اس جماعت نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھامیں کل عمرعبداللہ کا بیان سن رہا تھا انہوں نے کہا ہم نے قرار داد پاس کئے لیکن لوگوں نے اس جماعت کو قرار داد پاس کرنے کے لئے نہیں بلکہ نتائج دکھانے کے لئے ووٹ دئے تھے۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر میر نے کہاظاہر سی بات ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اور اپنی پارٹی ریاستی درجے کی بحالی چاہتی ہے اب اگر کانگریس نے اس کی حمایت کی ہے تو وہ ایک خوش آئند بات ہے۔ایک اور سوال کا جواب دہتے ہوئے انہوں نے کہاشہداء مزار پر جس طرح کا ماحول تھا اور وزیر اعلیٰ کو جس طرح دھکے دئے گئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھابی جے پی جموں میں جبکہ نیشنل کانفرنس کشمیر میں لوگوں کے جذبات ابھارتی ہے۔
نیشنل کانفرنس نے 9ماہ کی حکومت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: غلام حسن میر
