عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی /ہندوستانی خواتین نے اپنی بہادری کا آج ایک بار پھر مظاہرہ کیاہے جب لیفٹنٹ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کی قیادت میں پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ وبرباد کردیا اس فوجی کارروائی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں نشانہ بنایا اور 80سے زیادہ دہشت گردوں موت کےگھاٹ اتاردیا اس کامیاب کارروائی کا سہرا ان دوبہادر خواتین کو جاتاہے جنھوں نے اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔
ہندوستان نے دنیا کو خواتین کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور اس سب کے درمیان کرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں آگئی ہیں۔
کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز افسر ہیں۔ کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جو فوج کی تربیتی مشق ’ایکسرسائز 18‘ پروگرام کی قیادت کر رہی ہیں۔ صوفیہ کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستان کی طرف سے بھیجی گئی ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ وہ ان چند منتخب ٹرینرز میں شامل تھیں جنہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے چنا گیا تھا۔
صوفیہ قریشی گجرات کی رہائشی ہیں۔ وہ 1981 میں وڈودرا میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ فی الحال، وہ شارٹ سروس کمیشن کے تحت 1999 میں ہندوستانی فوج میں شامل ہوئیں۔ صوفیہ کے دادا بھی فوج میں تھے۔ صوفیہ کے شوہر انفنٹری میں آرمی آفیسر ہیں۔
ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی
