منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پونچھ پولیس نے ایک منشیات سمگلرکو گرفتار کر کے اس کلے قبضے سے 6گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار سمگلر کی شناخت اعجاز احمد ولد ممتاز حسین سکنہ سرنکوٹ کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔