عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ نانو ٹیکنالوجی ایک گیم چینجر ہے اور یہ اب صرف لیبارٹریز تک محدود نہیں رہی بلکہ تقریباً ہر صنعت میں داخل ہوچکی ہے۔
کشمیر یونیورسٹی میں نانو ٹیکنالوجی پر 5 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نےکہا کہ نانو ٹیکنالوجی اہم مسائل کے حل کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا’’جموں و کشمیر جہاں ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے آفات کا خطرہ زیادہ ہے، وہاں نینو بیسڈ سسٹمز لچک اور تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب، مٹی کے کٹاؤ اور دیگر قدرتی آفات کے لیے نینو بیسڈ ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنا ناگزیر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ نانو ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے دفاعی آلات تیار کرنے میں سرمایہ کاری کریں۔
نانو ٹیکنالوجی ایک گیم چینجر کے طور پر ابھر رہی ہے، لیب تک محدود نہیں: ایل جی سنہا
