عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ بی جے پے کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما کا کہنا ہے کہ ‘نامو یوا رن’ میراتھن کا انعقاد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا جار ہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھا جا سکتا ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کی صبح یہاں زبرون پارک میں کیا جہاں سے بی جے پی ‘نامو یوا رن’ میراتھن کا انعقاد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘وزیراعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ‘سیوا پاکواڈا’کے تحت مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پہلے خون کے عطیہ کیمپ، پھر طبی کیمپ، صفائی کے پروگرام، اور اب ‘ایک بھارت شریشٹھہ بھارت’ کے تحت نوجوانوں میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان بھی اس میراتھن میں حصہ لے رہے ہیں۔
شرما نے کہا کہ بھارت کی ترقی کشمیر کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کو نشے کی لت سےدور رکھا جا سکتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار مختلف ممالک سے ہندوستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور حکومت ہند کی طرف سے بنائی گئی مختلف پالیسیوں کے تحت، اس پر سخت قانون بنائے جا رہے ہیں جس سے ہمیں تحفظ ملے گا۔
”نامو یوا رن“میراتھن نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لئے کیا جا رہا ہے : سنیل شرما
