عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر جے پی نڈا نے منگل کو کہا کہ نائب صدر کے دفتر کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ وہ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، بزنس ایڈوائزری کمیٹی (BAC) کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے،جو گزشتہ شام جگدیپ دھنکھڑ نے طلب کیا تھا، تھوڑی ہی دیر بعد جب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نڈا کا یہ بیان کانگریس رہنما جے رام رمیش کے اس سوال کے بعد آیا جس میں انہوں نے راجیہ نڈا اور رجیجو کی (بی اے سی )اجلاس میں غیر حاضری پر اعتراض کیا۔
نڈا، جو کہ وزیر صحت ہیں اوبی جے پی صدر بھی ہیں، نے کہا’’نائب صدر کے دفتر کو ہماری اجلاس میں عدم شرکت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا۔نڈا نے ان باتوں کا اظہار اُس وقت کیا جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سینئر وزرا— نڈا، رجیجو، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں شریک تھے۔
یاد رہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کی شام طبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے صدر دروپدی مرمو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔دوسری جانب، کانگریس کا کہنا ہے کہ دھنکھڑ کے استعفے کی وجوہات ’’طبی وجوہات سے کہیں زیادہ گہری‘‘ہیں۔جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ دھنکھڑ، نڈا اور رجیجو کی اجلاس میں غیر حاضری پر ’’ناراض‘‘ہو گئے تھے۔
نائب صدر کے دفتر کو ہماری عدم شرکت سے آگاہ کیا گیا تھا:نڈا
