عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے لال منڈی علاقے میں ہفتہ کی رات ایک میوزیم کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھنے سے نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب ایس پی ایس میوزیم لال منڈی سری نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعے میں میوزیم کے دفتر کو نقصان پہنچا۔ تاہم، مجموعہ کی باقی گیلریاں محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بھڑک اٹھنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔