مرمو نے ہم وطنوں کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد دی

یو این آئی

نئی دہلی// صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے عید الضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اتوار کو اپنے مبارکبادی پیغام میں، محترمہ مرمو نے کہا، “عید الضحیٰ کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں، خاص کر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ایثار اور قربانی کی علامت عید الضحیٰ کا مقدس تہوار ہمیں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیےاس موقع پر ہم سب مل کر ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔