محمد تسکین
بانہال/نامعلوم چوروں کے ایک گروہ نے جمعہ کی شب بانہال قصبہ میں کئی دکانوں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری کیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعات مرکزی جامع مسجد بانہال اور جموں و کشمیر بینک مارکیٹ کے قریب پیش آئے۔ چوروں نے ایک میوہ فروش کی دکان، ایک فوٹو اسٹیٹ شاپ اور ایک ڈھابہ کو نشانہ بنایا اور رات کے دوران تالے توڑ کر سامان اورنقدی اڑا لیا۔
متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ جب وہ ہفتہ کی صبح دکانیں کھولنے پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے اور نقدی کے ساتھ دیگر قیمتی اشیاء غائب تھیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن بانہال کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
بانہال قصبہ میں متعدد دکانوں میں چوری، نقدی اور قیمتی سامان غائب
