عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مغل شاہراہ کو پیر کے روز چھوٹی گاڑیوں (LMVs) کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں کو ہرپورہ سے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک سفر کی اجازت ہوگی۔ مقررہ وقت سے پہلے یا بعد میں کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ادھر مسافروں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ سرینگر-سونمرگ-گمری روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ پر سفر سے گریز کریں، جب تک کہ یہ سڑکیں مکمل طور پر صاف اور قابلِ آمدورفت نہ ہو جائیں
مغل شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال
