اشتیاق ملک
ڈوڈہ //باباغلام شاہ باد شاہ یونیورسٹی میں تعینات نامور قلمکار ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی کی والدہ مرصہ بیگم زوجہ مرحوم غلام حسین ملک ساکنہ صوتی بھلیسہ حال گندوہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 80 برس کی تھی۔ مرحومہ بہت سادہ مزاج و نیک سیرت خاتون تھی۔مرحومہ جموں و کشمیر کے معروف عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی کی والدہ نسبتی تھی۔ان کی نمازہ جنازہ آج بعد دوپہر ادا کی گئی اور آبائی قبرستان واقع صوتی میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحومہ سابق چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر عبدالمجيد ملک، پروفیسر محمد یعقوب، ارشد ملک سابق کوآپریٹو افسر و مشتاق احمد زرگر کی والدہ نسبتی و ناصر ملک و یاسر ملک کی والدہ اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مال مظفر علی ملک و صداقت ملک کی چاچی تھی۔ ان کی وفات پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
معروف عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی کو صدمہ، والدہ نسبتی کا انتقال
