نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری تقریب 21 اکتوبر کو منعقد ہو گی، مبارک گل عبوری سپیکر مقرر

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور عیدگاہ سے رُکن اسمبلی مبارک گل کو عبوری سپیکر مقرر کیا، جو 21 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے جموں و کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اراکین کو حلف دیں گے۔
اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، “میں، منوج سنہا، جموں و کشمیر کا لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کے سیکشن 24 کے ذریعے مجھے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مبارک گل کو بطور عبوری سپیکر مقرر کرتا ہوں”۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ 21 اکتوبر کو دوپہر 02:00 بجے قانون ساز اسمبلی سرینگر میں جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 24 کے تحت اسمبلی کے اراکین کو حلف دلائیں گے۔
وہ سپیکر کے انتخاب کے انعقاد تک سپیکر کے فرائض بھی ادا کریں گے۔

Share This Article