عشرت حسین بٹ
پونچھ// ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد لاروی نے آج صبح بانی جامعہ ضیاء العلوم پونچھ حضرت مولانا غلام قادر کے گھر پہنچ کر ان کے جواں سال بیٹے حافظ عبدالرشید المعروف شبو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
میاں الطاف احمد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ ان کی وفات سے پونچھ میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ حافظ عبدالرشید کی وفات رواں ماہ کے آغاز میں مختصر علالت کے بعد ہوئی تھی۔