عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/دہلی ہائی تہاڑکورٹ نے قید میں مقید کن پارلیمنٹ، انجینئر رشید کو حراستی پیرول دے دیا، جس کے تحت وہ آئندہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔
بارہمولہ حلقے کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمان2019 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہیں اسمبلی انتخابات کے دوران اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
کئی تاخیر کے بعد، دستیاب اطلاعات کے مطابق، دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انجینئر راشد کو حراستی پیرول دینے کا فیصلہ سنایا، حالانکہ این آئی اے عدالت نے ان کی پارلیمنٹ میں شرکت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
انجینئر رشیدنے 4 اپریل تک لوک سبھا کی کارروائی میں شرکت کے لیے حراستی پیرول یا عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی، جو بالآخر آج منظور کر لی گئی۔
عدالت کے اس فیصلے پر پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ’’عدالت نے انصاف اور جمہوری نمائندگی کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے راشد کو حراست میں رہتے ہوئے پارلیمنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا، ’’یہ فیصلہ منتخب عوامی نمائندوں کے بنیادی حق کی توثیق کرتا ہے کہ وہ جمہوریت کے مقدس ایوان میں اپنی آواز بلند کر سکیں، تاکہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔
رُکن پارلیمان اِنجینئر رشید کو آئندہ پارلیمانی اجلاس کے لیے حراستی پیرول مل گیا
