عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ قصبہ میں گزشتہ شب ایک تیز رفتار بلیور گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جسے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقع بجلی دفتر کے باہر پیش آیا جب بلیرو گاڑی زیر نمبر JK17A 3570 جو سی وی پی پی کمپنی کے ساتھ کام رہی تھی، نے موٹر سائیکل زیر نمبر JK17A3569 کو ٹکر ماردی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بلیرو گاڑی کافی تیز رفتار سے چل رہی تھی جو سڑک سے اچھل کر دوکانوں پر جاگری۔ جس سے اسکے ایربیگ تک کھل گئے۔
لوگوں نے بتایا کہ ڈارئیور شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا جبکہ اسکی گاڑی میں شراب کی بوتلیں پائی گئیں۔ اگرچہ مقامی لوگوں و پولیس نے زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت تیس سالہ منصور احمد ولد لاددین ساکنہ کڑیا کے طور ہوئی یے۔ پولیس نے بلیرو گاڑی کے ڈرائیور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔