اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر بس کی ٹکر سے ایک جواں سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں سے ڈوڈہ کی طرف جارہا ایک موٹرسائیکل زیر نمبر JK06B-6523 مخالف سمت سے آرہی بس زیر نمبر JK02BW-18399 سے بگر عسر کے نزدیک ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عابد حسین ولد ریاض احمد ساکنہ چنیاس بھلیسہ شدید زخمی ہوا۔
پولیس و مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلہ میں عسر پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔