محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر کی پرانی شاہراہ پر چار چنار بانہال کے قریب آج صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 20 سالہ بائیک سوار بدھ کی دوپہر بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مہلوک نوجوان کی شناخت شعیب احمد تانترے ولد محمد اشرف تانترے ساکن کراوا بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بانہال کے قریب چریل علاقے میں پرانی شاہراہ پر ایک ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں بائیک سوار شدید زخمی ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر SKIMS سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے اس حادثے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔