عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ شخص اُس وقت شدید طور پر زخمی ہوگیا جب اُس کی موٹر سائیکل بیجبہارہ چوک پر ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ زخمی کی شناخت سبزار احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکن دیالگام اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزار احمد اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور بیجبہارہ چوک کے نزدیک ایک ڈمپر سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے اُسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) اننت ناگ منتقل کیا۔جی ایم سی اننت ناگ کے طبی عملے نے بتایا کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نازک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے اسے سری نگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سکمزمنتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اُس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے میں ملوث ڈمپر کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
اننت ناگ میں ڈمپر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
