عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے دور افتادہ علاقے میں رسوئی گیس سلنڈر دھماکے میں ماں اور بیٹے کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے جنڈرولہ منڈی میں منگل کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان میں موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹا شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہمسائیگی میں رہنے والے افراد فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور انہوں نے ماں بیٹے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔
متوفیہ کی شناخت شازیہ کوثر کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع