سرنکوٹ میں رسوئی گیس دھماکہ،ماں بیٹا لقمہ اجل، رہائشی مکان خاکستر

عشرت حسین بٹ

پونچھ//ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ کے چندی مڑھ علاقہ کے ایک گھر میں جمعرات کی صبح کو ایک رسوئی گیس اچانک پھٹ گیا جس کی وجہ سے ماں بیٹا لقمہ اجل بن گیے اور ان کا رہائشی مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق آج صبح چندی مڑھ علاقہ میں رہنے والے شوکت حسین نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے اچانک ایک رسوئی گیس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گیس سلینڈر پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ میں شوکت حسین کی اہلیہ اور بیٹا موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیے۔
متوفین کی شناخت حمیدہ بیگم زوجہ شوکت حسین اور عاقب حسین ولد شوکت حسین کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس دوران شوکت حسین کا کچا رہائشی مکان بھی جل کر راکھ ہو گیا جس میں دو سے تین بھنسیں بھی جلھس کر ہلاک ہو گئیں۔ جب کہ شوکت حسین خود بھی زخمی ہو گیا ہے۔
البتہ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔