سیکورٹی فورسز نے سانبہ میں زنگ آلود مارٹر گولہ تباہ کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سانبہ// بارڈر سیکورٹی فورس نے منگل کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے ایک سرحدی گاؤں میں ملے زنگ آلود مارٹر گولے کو تباہ کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے صبح 8 بجے کے قریب گھگوال سیکٹر کے چچوال گاؤں میں گشت کے دوران ایک کھلے میدان میں مارٹر گولے کو دیکھا۔
حکام نے مزید کہا کہ مارٹر گولہ صبح 8بج کر 45 منٹ کے قریب ایک کنٹرول دھماکے میں محفوظ طریقے سے تباہ کیا گیا۔